اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کرونا علاج کیلئے پلازما تھراپی کے کلینیکل ٹرائل اور مقامی طورپر تیار وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائل کی اجازت دیدی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈریپ نے کرونا علاج کیلئے پلازما تھراپی کے کلینیکل ٹرائل کی اجازت دیدی۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا ڈریپ نے کلورو کوئین کے خام مال کی مقامی طورپر تیاری اور مقامی طورپر تیار وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائل کی بھی اجازت دی۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار وینٹی لیٹرز کے ٹیسٹ ٹرائل جاری ہیں۔ انہوں نے کہا ڈریپ نے 50 سے زائد کمپنیوں کو ہینڈ سینی ٹائزر تیاری کی اجازت دیدی۔ مقامی کمپنیوں کو سینی ٹائزر بنانے کی اجازت 3 ماہ کیلئے دی گئی۔ لائسنس یافتہ کمپنیوں کو لوکل سینی ٹائزر تیار کرنے کی اجازت ہوگی۔ کمپنیاں ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق سینی ٹائزرز تیار کریں گی۔حکومت کرونا سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
کرونا:ڈریپ نے مقامی طور پر پلازمہ تھراپی، کلوروکوئین کی تیاری کیلئے اجازت دیدی
Apr 10, 2020