محصورعوام کے فاقے او رپولیس ناکے ستم بالائے ستم ہے:اشرف آصف جلالی

Apr 10, 2020

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے صحافی عرفان سلیم کے ساتھ ڈی ایس پی باغبان پورہ کی بد سلوکی کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کا اپنے اختیارات سے تجاوز اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال معاشرتی امن پر بہت بڑا حملہ ہے۔

لاک ڈاؤن میں محصور عوام کے لیے فاقے اور پولیس کے ناکے ستم بالائے ستم ہیں۔ ناکوں پر بعض پولیس اہلکار شہریوں سے یوں ڈنڈے برسا رہے ہیں جیسے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی یلغار ہو۔ بھوک سے مجبور عوام کا پولیس کے ایسے رویے کے خلاف رد عمل بہت سخت ہو سکتا ہے۔ محض فضل خداوندی سے کرونا پر کنٹرول سمیت دیگر امور سلطنت چل رہے ہیں ورنہ حکومت کا حال بہت پتلا ہے۔ کروناکے استقبال میں تمام ہسپتال بند کر کے دیگر امراض کے ہزاروں مریضوں کو دربدر کر دیا گیا ہے۔ حکمران صرف اجلاس کر رہے ہیں، حکومتی وزراء گھروں میں بیٹھے احکامات چلا رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے اثرات مساجد میں جمعہ اور نماز باجماعت کی بندش پر عام شعبہ جات کے مقابلے میں زیادہ نظر آ رہے ہیں۔ پولیس کا سارا زور مسجد میں پانچ نمازیوں کی گنتی اور بزرگ شہریوں پر برستی لاٹھیوں میں نظر آ رہا ہے۔

مزیدخبریں