اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آئی ایم ایف 16اپریل کوپاکستان کو کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز کا اضافی قرضہ کی درخواست پر غور کرئے گا،توقع ہے کہ پاکستان کو آسان شرائط پر یہ قرضہ مل جائیگا ، پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث منفی معاشی اثرات کے پیش نظر سستے قرضے کی درخواست کی تھی جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے یہ درخواست ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس قرض کے ساتھ کوئی اضافی شرائط منسلک نہیں ہوں گی جبکہ پہلے سے جاری 6ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کے تحت قرض کی قسط کے اجراء کی منظوری بھی جلد متوقع ہے ۔
ایک ارب 40کروڑ کی امداد، آئی ایم ایف 16اپریل کو پاکستان کی درخواست پر غور کریگا
Apr 10, 2020