شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر محمد جاوید قصوری نے ضلعی امیر حاجی عاشق حسین ورک کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اظہر امین کو کرونا وائرس سے بچائو کیلئے حفاظتی کٹس دئیے صوبائی امیر جماعت اسلامی محمد جاوید قصوری نے کہاکہ آج ہر فرد کو اپنا کردارادا کرنیکی ضرورت ہے مخیر حضرات اپنے آس پاس کے مزدور، نادار، غریب ،مجبور لوگوں کی خدمت کو اولیت دیں۔
جبکہ رفاہی تنظیمیں اپنے ذمہ کا کردارادا کریں اور حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات کریں عمران خان اورانکی ٹیم کرونا وائرس کے خاتمہ پر توانائیں صرف کرنیکی بجائے آج بھی اپوزیشن کو ’’کھڈے لائن‘‘ لگانے کے چکروں میں ہے محمد جاوید قصوری نے کہاکہ کرونا وائرس ایسی وباء ہے جس سے ہم ایک دوسرے کیساتھ کھڑے نہیں ہوسکتے مگر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف فرنٹ لائن پر موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کام کررہے ہیں اس موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر اظہر امین نے الخدمت فائونڈیشن کی اس کاوش پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس حوصلہ افزائی کوٹھنڈی ہوا کا جھونکا قرار دیا
کروناکے خاتمے کیلئے ہر فرد کو کرداراداکرنے کی ضرورت ہے:جاوید قصوری
Apr 10, 2020