چونیاں(نمائندہ نوائے وقت) زکوٰۃآفیسر قصور اشفاق احمد خاں نے بتایا کہ ملک کی کوموجودہ صورت حال اورلاک ڈاؤن کے پیش نظرضلع بھر میں 6454مستحق مزدور، روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے د یہاڑی دار طبقے کا ڈیٹا متعلقہ چیئرمین مقامی زکٰوۃ کمیٹیوں سے حاصل کیا جا رہا ہے جو کہ آخری مراحل میں ہے۔
ان کو حکومت کی ہدایات کے مطابق بہت جلد فنڈز کا اجرا کر دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مزدور دیہاڑی دار طبقے کا کوئی بھی آدمی رہ گیا ہے تو وہ جلد از جلد اپنے مقامی عشر زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین سے رابطہ کرے۔
تاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے ان کی مالی امداد کی جا سکے،اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسراشفاق احمد خاں نے بتایاکہ حکومت پنجاب و زیر اعلیٰ عثمان بزدار اور جناب عمران خان وزیر اعظم پاکستان کے ویڑن کے مطابق اس مشکل گھڑی میں ضلع بھر کے 5163مستحقین کو مبلغ 9000 روپے فی مستحق اور242نابینا افراد کو مبلغ 12000 روپے یکمشت رقم کا اجرا کر دیا گیا ہے اور ان لوگوں کو بایؤ میٹرک کے ذریعہ رقم مل رہی ہے اورضلع قصور میں محکمہ زکٰوۃ پنجاب کی طرف سے غریب،نادار،بیوہ اور مستحقین کومبلغ 49371000روپے کی مالی امداد ملنا شروع ہو گئی ہے۔