کابل (نیٹ نیوز+بی بی سی)افغانستان کے بگرام ایئر بیس پر جنگجوؤں نے جمعرات کی صبح کے وقت پانچ راکٹ داغے۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں اس دہشتگرد تنظیم نے بتایا کہ بیس پر ایک ہیلی پیڈ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ادھر افغان طالبان کا کہناہے کہ امریکہ کے ساتھ طے امن معاہدے پر عمل درآمد کیلئے ان کے 5ہزار قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کی ضرورت ہے اور افغان حکومت کی جانب سے صرف100قیدیوں کی رہائی کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
افغانستان میں بگرام ایئر بیس پرراکٹ حملے،کوئی نقصان نہیں ہوا
Apr 10, 2020