لاہور(آئی این پی) ٹیسٹ کرکٹرعمراکمل پرمشکوک افراد سے روابط کے الزام میں چھ ماہ پابندی عائدکرکے ختم کیے جانے کا امکان ہے۔انہیں روابط کی اطلاع پی سی بی کونہ دینے پرپی ایس ایل سے قبل معطل کیاگیاتھا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیوکے آغاز سے قبل تجربہ کار بیٹسمین عمراکمل کومشکوک افراد سے رابطے اور اس کی اطلاع بورڈ کو نہ دینے پر معطل کر دیا گیا تھا۔ عمراکمل نے ابتدا میں ایسی ملاقاتوں سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹیز میں شرکت کے شوقین ہیں۔ جہاں مختلف لوگوں سے ملاقات ہوتی ہیں۔کون کیاکرتا ہے اس کاپتہ نہیں۔ بعد میں غلطی تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے ذاتی وجوہ کی بنا اینٹی کرپشن حکام کو اس بارے میں آگاہ کردیا۔