راولپنڈی ۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں نقدی ، ریال ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے شہری محروم ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو حلیمہ احمدنے بتایا کہ میں اپنی بہن کے ساتھ بینک سے رقم اور درہم تبدیل کرا کے رکشہ میں گھر آرہی تھیں کہ سکستھ روڈ پر دو موٹرسائیکل سوارڈاکو گن پوائنٹ پر ہم سے پرس چھین کر فرار ہوگئے جس میں70 ہزار روپے کی نقدی ،پانچ ہزار قطری ریال طلائی چین ، بالیاں ، انگوٹھیاں اور ٹاپس پڑے تھے تھانہ صدر بیرونی کو فرحان نبیل نے بتایا کہ مدعی اپنی فیملی سمیت سسرال کے گھر گیٹ پر پہنچا تو پیچھے سے ایک موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمیری بیوی سے 3عدد کڑے طلائی اور دو عدد انگوٹھیاں طلائی وزنی 4تولہ مالیتی 4 لاکھ رروپے چھین کر فرار ہو گیاتھانہ ریس کورس کو محمدابراہیم خان نے بتایا کہ قاسم مارکیٹ میںٹریفک سگنل پربھکاری کو پیسے دینے کیلئے شیشہ نیچے کرکے ڈیش بورڈسے پیسے اٹھانے لگاتوایک ملزم مجھ سے میرا موبائل چھین کر اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ فرارہوگیاتھانہ پیرودھائی کو احسن جاویدنے بتایا کہ چھتی قبرستان کے قریب میںاپنے موٹرسائیکل نمبر RIP-7588 پر جا رہا تھا کہ دو مسلح ڈاکو مجھ سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل اور نقدی 300 روپے چھین کر فرار ہوگئیتھانہ نصیر آباد کوعبدالغفار نے بتایا کہ بھاٹہ چوک میں مدعی شکیل احمد سمیت اپنے موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار نے اسلحہ تان لیا اور مجھ سے 20 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون چھین کر فرار ہوگیاتھانہ صدر بیرونی کو آٖفتاب احمد نے بتایا کہ ائیرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں مدعی اپنے گھر کے گیٹ پر موجود تھا کہ تین مسلح ڈاکو آئے مجھے گن پوائنٹ پر گھر کے اندر لے گئے اورپانچ ہزار روپے کی نقدی ، طلائی ٹاپس اور دو عدد موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھانہ نصیر آباد کو ملک عبدالقادر اعوان نے بتایا کہ گائوں مصریال میںمیرے گھر سے بجلی اورسینٹری کاسامان مالیتی لاکھ32ہزارروپے چوری کرلیا گیا تھانہ سول لائن کومحمد فرقان نے بتایا کہ لالکڑتی میں میری مہران کار نمبر LX-941 چوری ہوگئی تھانہ صدر بیرونی کو اظہر محمودنے بتایا کہ موہڑہ چھپر چکری روڈپر میری ٹیکسی کار نمبرLET-1352 گلی میں سے چوری ہو گئی تھانہ ویسٹریج کوعلی احمد نے بتایا کہ جہاز چوک میں میرا موٹر سائیکل نمبرRIP - 7767 چوری ہوگیاتھانہ نیو ٹائون کو افتخار احمدنے بتایا کہ نیو کٹاریاںمارکیٹ میں مجھ سے دو موٹر سائیکل سوار موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ روات کو فیاض نے بتایا کہ ساگری سٹاپ پر تین مسلح ڈاکو مجھ سے موٹر سائیکل نمبر YQ-12-329 اسلحہ کی نوک پرچھین کر فرار ہو گئے تھانہ کراچی کمپنی کوامتیاز حسین نے بتایا کہ سیکٹر جی نائن ٹو میں میرے گھر سے سات لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات ، پارچات اور دیگر سامان چوری کر لئے گئے ۔