اسلام آباد میںکیش ٹرانسفر، کورئیر سروسز کی دکانیںکھولنے کا حکم،بہارہ کہو،شہزاد ٹاؤن اورخیبر پی کے کی یوسی منگاڈی سیل

اسلام آباد +مردان(وقائع نگار+نیٹ نیوز)اسلام آبا دمیں کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ اسلام آبادکے علاقے بہارہ کہو اورشہزاد ٹاؤن کو کرونا کے کیسز زیادہ آنے کیوجہ سے سیل کردیا گیاتھاکھولنے کا حکم دیاہے ادھر خیبر پی کے میں کرونا مریض کے انتقال کے بعد منگاہ کے علاقے کو سیل کردیا گیا تھا وہاں بھی 21 روز کے بعد علاقے کو کھولنے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں انتظامیہ نے شہرمیں کیش ٹرانسفر ، کورئیر سروسز ، ڈرائی کلینرز کی دکانوں کو کھولنے کا حکم دیدیا ہے تاہم ان دکانوں کو ضلعی انتظامیہ کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے دو بڑے ہسپتالوں پمز اور پولی کلینک کی اوپی ڈی بھی انہی ایس او پیز کے تحت کھولنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ادھراسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارلحکومت میںکروناوائرس کے زیادہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد بند کیے گئے دوعلاقے بہارہ کہو اور شہزاد ٹاون کو پندرہ دن سیل رہنے کے بعد کھولنے کا حکم دے دیا ہے تاہم دونوں علاقوں میں وائرس سے متاثر ہونیوالی گلیوں کو تاحکم الثانی بند رکھنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد کے شہزاد ٹاون کے علاقے کو بھی وائرس کے رپورٹ ہونے کے بعد سیل کیا گیا تھا جسے دوبارہ اب کھول دیا گیا ہے ۔دریں اثناء خیبرپی کے میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے منگاہ کو 21 روز تک سیل رکھنے کے بعد کھول دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق علاقے کو کھولا دیا گیا ہے تاہم منگاہ کے صرف دو محلے فی الحال سیل رہیں گے، ان محلوں میں متوفی اور اس کے دوست کا محلہ شامل ہے اور دونوں محلوں میں مقررہ طریقہ کار کے مطابق انٹری ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا یقین سے کہتے ہیں منگاہ میں وائرس بہت کم ہوچکا ہے، علاقے میں جراثیم کش اسپرے کے علاوہ واک تھرو گیٹ بھی لگایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن