افغانستان: بگرام ائربیس پر راکٹوں سے حملہ، کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا

Apr 10, 2020

کابل(اے پی پی) افغانستان میں امریکی فوج کے سب سے بڑے اڈے بلگرام ائر بیس پر 5 راکٹ داغے گئے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔نیٹو نے بتایا کہ بلگرام ائیر فیلڈ پر قریبی گائوں سے پانچ راکٹ فائر کیے گئے تاہم اس حملے میںکوئی جانی نقصان نہیں ہو اور نہ ہی کوئی فوجی زخمی ہوا ہے۔واضح رہے یہ حملہ اس وقت ہوا جب افغان حکومت نے بلگرام اڈے کے قریب ایک جیل سے طالبان قیدیوں کی رہائی کا آغاز کیا ہے۔

مزیدخبریں