کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں16لاکھ3ہزارافرادمتاثر، 95ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 16لاکھ 3ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 95ہزار 731افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 16لاکھ3ہزار984افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (95ہزار731) افراد ہلاک ہوئے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ 49ہزار127 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ11 لاکھ2ہزار470افراد کو کورونا وائرس کے باعث کھانسی، نزلہ زکام اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 
وائرس سے متاثرہ افراد میں سے3 لاکھ56 ہزار656 افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ تاہم  متاثرہ افراد اور اموات کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔
سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز امریکا میں رپورٹ ہوئے جہاں4 لاکھ68 ہزار799 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد16ہزار697ہو گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔وائرس کے باعث اٹلی کے 18 ہزار 279افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ43 ہزار626 ہے۔ 
یاد رہے کہ اس سے قبل  ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 4479تک پہنچ گئی جبکہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 63ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2737 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 167 افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
 

ای پیپر دی نیشن