نئی دہلی(آئی این پی) بھارت کے سابق آل رائونڈر یوراج سنگھ اور رائٹ ہینڈ بیٹسمین روہت شرما نے اپنے اور پاکستانی شائقین سے باہمی مقابلے میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی خصوصی درخواست کی ہے۔انسٹاگرام پر لائیوسیشن میں یوراج نے کہا کہ پاک بھارت میچز میں شائقین اپنے ملک کے حوالے سے جذباتی ہوجاتے ہیں، انھیں کھلاڑیوں کے بارے میں سوچنا اورمثبت انداز میں سپورٹ کرنا چاہیے، دونوں ممالک کے لوگوں کو پلیئرز کے حوالے سے زیادہ تحمل کی ضرورت ہے۔اس پر روہت نے کہا کہ میں اس سے متفق اور جب کبھی شائقین سے بات کا موقع ملتا ہے، انھیں ہم یہی پیغام دینے کی کوشش کرتے ہیں، ہرکوئی اپنی ٹیم کو جیتتا ہوا دیکھنا چاہتا ہے مگر انھیں نتائج سے قطع نظر اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔