نیشنل بینک کی برانچیں بند ، ٹیکس جمع کرانے میں مشکلات

کراچی(کامرس رپورٹر)کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر نیشنل بینک کی شاخوں کی بندش کے باعث درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکسز جمع کرانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر خرم اعجاز نے اس ضمن میںنیشنل بینک کے صدر کے نام ایک خط لکھا ہے جس میںکہا گیا ہے کہ کراچی میں نیشنل بینک کی صرف تین شاخیں ڈیوٹی اور ٹیکسز وصول کررہی ہیں جس نے در آمدی ڈیوٹی اور ٹیکسز جمع کرانے والوںکیلئے شدید پریشانیاں کھڑی کردی ہیں،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر نے مطالبہ کیا کہ ہر ضلع میں کم از کم ایک شاخ ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی وصولی کے لئے مخصوص کی جائے تا کہ تاجروں کو در آمدی ڈیوٹی اور ٹیکسز جمع کرانے میںسہولت دستیاب ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...