ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، ڈاکٹر راشد مشتاق

سنجوا ل کینٹ(نامہ نگار)جنرل سیکرٹری الائیڈ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر راشد مشتاق نے کہا ہے کہ ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کی افادیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کی جائے اور اس کے لئے میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ جس طرح مختلف دنوں کو کسی خاص عنوان سے مختص کیا ہوا ہے اور اس ناطے سے اس پر سرکاری طور پر پرنٹ والیکٹرانک میڈیا میں باقاعدہ خصوصی سپلیمنٹ شائع ہوتے ہیں اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو اس عنوان پر معلومات فراہم کی جائیں اور ان اس کی اہمیت کا اندازہ ہو جیسے کشمیر ڈے، لیبر ڈے، نرسز ڈے، ٹی بی ڈے، شوگر ڈے وغیرہ ہیں اسی طرح ہومیوپیتھک طریقہ علاج کے بانی ڈاکٹر ہانمین کی یوم پیدائش کی مناسبت سے 10 اپریل کو پاکستان میں سرکاری طور ہومیوپیتھک ڈے قرار دیا جائے تاکہ اس بالمثل طریقہ علاج کے بارے عوام کو اصل حقائق معلوم ہو سکیں اور لاکھوں معالجین جو اس طریقہ علاج کے ذریعے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی بھی ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن