اسلام آباد ہائیکور ٹ کا لاک ڈاؤن کے باوجود معمول کے مطابق عدالتی امور چلانے کا فیصلہ

Apr 10, 2020

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے باوجود معمول کے مطابق عدالتی امور چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ہفتے کے کیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا ہے جس میں تمام ججز اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اس سے قبل سات جج میں سے دو ججز پر مشتمل دو سنگل اور ایک ڈویڑن بینچ کیسز کی سماعت کر رہا تھاعدالت عالیہ نے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری جاری دیا ہے جس کے مطابق آئندہ ہفتے سے تمام ججز معمول کے مطابق فرائض سرانجام کریں گے، آئندہ عدالتی ہفتے کے لیے سات ججز کا ڈیوٹی روسڑ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کیسز کی سماعت کے لیے پیر سے جمعہ تک 7 سنگل بینچز کام کریں گے جبکہ پیر سے جمعرات تک تین ڈویڑن بینچز اور ایک سپیشل ڈویڑن بینچ دستیاب ہو گا۔ پہلا ڈویڑن بینچ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق، دوسرا ڈویڑن بینچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس لبنی سلیم پرویز جبکہ تیسرا ڈویڑن بینچ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس فیاض احمد جندران پر مشتمل ہو گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جمعرات یا کسی بھی اور دن چیف جسٹس کے حکم پر سپیشل ڈویڑن بینچ تشکیل دیا جا سکتا ہے،نوٹی فکیشن کی کاپی اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے سبب حفاظتی انتظامات کے پیش نظر صرف دو سنگل اور ایک ڈویڑن بینچ کام کر رہا تھا۔

مزیدخبریں