کوروناوائرس،تحصیل ٹیکسلاکے عوام احتیاطی تدابیرپر عمل کررہے ہیں



ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)کوروناوائرس سے بچا ؤکیلئے تحصیل ٹیکسلاکے عوام احتیاطی تدابیرپر بھرپو راندازمیںعمل کررہے ہیں،لاک ڈاون کی روشنی میںمیڈیکل سٹورز،بیکرز،کریانہ اینڈجنرل سٹورز ، کے علاوہ تمام تردوکانیں،با زار،اور مارکیٹیں بند ہیں،یہاںتک کہ ’’باربرشاپس‘‘اورریسٹورنٹس بھی مکمل طورپربندہیں،جس کے نتیجے میںعام لوگوں کاکاروباری نظام پوری طرح جام ہے،کم آمدنی وا لے ملازمت پیشہ اورعام دیہاڑی دارمزدورلاک ڈاون کاعرصہ بڑھنے کے خوف میںمبتلاء ہونے کے نتیجہ میںسخت ذہنی اذیت کاشکارہوتے جارہے ہیں ،کیونکہ ایک طرف روزگارکی بندش اوردوسری طرف راشن اورمالی امدادکی عدم فراہمی لوگوںکوتیزی کے سا تھ ذہنی مریض بنارہی ہے،عوامی سماجی حلقوںنے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ تمام ماتحت اداروںسے کروناوائرس کی آڑمیںجوخوف وہراس کی فضابڑھائی جارہی ہے،اس کافی الفورنو ٹس لیں،اورتمام اداروںکوہدایات جاری کی جا ئیں،کہ ایسے بیانات اورایسے انٹرویوزسے اجتناب کیاجائے کہ جن سے لوگوںمیںپائے جانے والے خوف وہراس میںاضافہ ہوتاہو،ان حلقو ں کا کہناہے کہ مرحلہ وارتھوڑے تھوڑے عرصے کاوقت مقررکرکے لاک ڈاون میںنرمی کی جائے اورتمام لوگوںکوکاروبارکرنے کی اجازت دی جائے ،او رلوگوںکے اندرکروناوائرس کامردانہ وارمقابلہ کر نے کیلئے حوصلہ افزائی کی کیفیات کواجا گر کیاجا ئے،کیونکہ مسلمان موت سے نہیںڈرتابلکہ خداتعالیٰ کی ذات پربھروسہ رکھتے ہوئے زندگی کے ہر موڑ پرآنے والے تغیروتبدل کابڑے حوصلے اورتدبرکے ساتھ مقابلہ کرتاہے،جبکہ موجودہ حالات میںایسی فضاقائم کی جارہی ہے،کہ لوگ بیماری کے خوف میں مبتلاء ہوکرخودہی موت کی وادی میںچلے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن