حضرو (نمائندہ نوائے وقت )ڈاکٹر میاں راشد مشتاق جنرل سیکرٹری الائیڈ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا ہے کہ ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کی افادیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کی جائے اور اس کیلئے میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ جس طرح مختلف دنوں کو کسی خاص عنوان سے مختص کیا ہوا ہے اور اس ناطے سے اس پر سرکاری طور پر پرنٹ وا لیکٹر انک میڈیا میں باقاعدہ خصوصی سپلیمنٹ شائع ہو تے ہیں اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو اس عنوان پر معلومات فراہم کی جائیں اور ان اس کی اہمیت کا اندازہ ہو جیسے کشمیر ڈے،لیبر ڈے،نرسز ڈے،ٹی بی ڈے،شوگر ڈ ے وغیرہ ہیں اسی طرح ہومیوپیتھک طریقہ علاج کے بانی ڈاکٹر ہانمین کی یوم پیدائش کی مناسبت سے 10 اپریل کو پاکستان میں سرکاری طور ہومیوپیتھک ڈے قرار دیا جائے تاکہ اس بالمثل طریقہ علاج کے بارے عوام کو اصل حقائق معلوم ہو سکیں اور لاکھوں معالجین جو اس طریقہ علاج کے ذریعے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی بھی ہو سکے۔