دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے ہری پوری میں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کا دورہ کیا۔منیجنگ ڈائریکٹر نے وزراء کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ بہترین صلاحیتوں کے حامل رضا کاروں کی ایک ٹیم تیار کی گئی ہے جس نے کرونا وائرس کی وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں متعلقہ شعبے میں فوری مہارت حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کرونا وائرس کی روک تھام کی قومی کوششوں میں کردار ادا کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور دوسرے ضروری پہلوئوں پر سمجھوتہ کئے بغیر کام کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر دونوں وزراء نے کہا کہ نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمونیکیشن کارپوریشن دوسرے صنعتی اداروں کیلئے ایک مثال ہے جس کی صلاحیتوں کو بھر پور انداز میں بروئے کار لایا جانا چاہئے۔
دفاعی پیداوار اورسائنس وٹیکنالوجی کے وزراکا ہری پورمیں نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کا دورہ
Apr 10, 2020 | 11:25