ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) ضلع ڈیرہ غازی خان میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں مالی امداد کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع کے رجسٹرڈ 97 ہزار خاندانوںکو پہلے مرحلے کے تحت بارہ،بارہ ہزار روپے کے حساب سے ایک ارب 16 کروڑ 40 روپے مالی امداد دی جائے گی جس کے لیے ضلع بھر میں 57 فیلڈکیمپس قائم کر دیے گئے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے ایس پی انویسٹی گیشن حفیظ الرحمن کے ہمراہ فیلڈ کیمپس کا دورہ کیا اور ماڈل ٹاؤن میں انگوٹھے لگوانے کے باوجود ادائیگی نہ کرنے والے ریٹیلر کو رنگے ہاتھوں پکڑ کرحوالات میں بند کرا دیا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں 57 کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں ریٹیلرز کی سو سے زائد بائیو میٹرک مشینوں کے ذریعے مستحقین کو بائیو میٹرک شناخت کے بعد12000 روپے یکمشت ادا کیے جا رہے ہیں۔
ڈیرہ ، احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں مالی امدادکی تقسیم شروع
Apr 10, 2020