نواب شاہ میں کوروناکاشکارمریضوں کی تعداد10ہوگئی

نواب شاہ(بیورورپورٹ)نواب شاہ میں کررونا کے شکار مریضوں کی تعداد دس ہوگئی باندھی کے رہائشی محمد علی جمالی میں وائرس کی تصدیق کے بعد پیپلز میڈیکل اسپتال کے آئسولیشن وارڈ داخل کردیاگیا تفصیلات کے مطابق باندھی کے رھائشی محمد علی جمالی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اسپتال کے آئسولیشن وارڈ داخل کردیاگیا ہے ذرائع کے مطابق 72 سالہ محمد علی جمالی باندھی کے نواحی گاوں یارمحمد جمالی کا رہائشی ہے جو گزشتہ ماہ عمرہ کرکے سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن