سانگھڑ (نامہ نگار ) مالہی پاڑے میں ایک نوجوان بنام ٹیکم داس ولد دھرمو مالہی کو اسی کے گھر کی بیٹھک میں بے دردی سے چھریوں کے پے درپے وار سے قتل کردیا گیا ہے۔ مقتول کے ورثاء نے پولیس کو بتایا کہ ان کے دو رشتہ دار مقتول سے ملنے آئے تھے جن کے ساتھ مقتول گھر کی بیٹھک میں بیٹھا ہوا تھا۔ جس کے بعد یہ واردات ہوئی، خفیہ اطلاعات پر مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے۔ اور قتل میں ملوث ملزمان درشن ولد جیسا رام مالہی اور ساجن ولد بھورو گواریو کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نے جرم کا اعتراف کر تے ہوئے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بتایا کہ مقتول ٹیکم داس نے ملزم درشن مالہی کو ایک سال قبل مبلغ چار لاکھ روپے ادھار دیئے تھے ، اور پیسے وقت پر واپس نہ ملنے پر مقتول نے برادری فیصلے میں اپنے پیسے ملزم درشن مالہی سے واپسی کے لیے تقاضہ کیا ملزم اور مقتول میں کشیدگی تھی اور اسی ناچاقی کی بنیاد پر ملزم نے انتقام کے طور پر دوست ساجن کے ساتھ مل کر ٹکم داس کو اس کے گھر مالہی پاڑہ سانگھڑ میں چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
سانگھڑمیں وقت پر ادھارنہ دینے والانوجوان بیدردی سے قتل
Apr 10, 2020