امیدہےچینی بحران کےحوالےسےفرانزک رپورٹ میں حیرت انگیز حقائق سامنے آئیں گے:بابر اعوان

Apr 10, 2020 | 13:21

ویب ڈیسک

پارلیمانی امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے امید ظاہر کی ہے کہ چینی کے بحران کے حوالے سے فرانزک رپورٹ میں حیرت انگیز حقائق سامنے آئیں گے جو رواں ماہ کی پچیس تاریخ کو منظر عام پر لائی جائے گی۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چینی اور آٹا مافیا کے خلاف تحقیقات کے عمل کو ہر گز ترک نہیں کریں گے کیونکہ قوم نے تحرک انصاف کو شفاف اور     بلاامتیاز احتساب کا مینڈیٹ دیا ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ حکومت نے ایک اچھی مثال قائم کی ہے جس کی پیروی کرتے ہوئے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی گزشتہ حکومتوں کے ادوار میں لئے گئے اربوں روپے کے قرضوں کی تفصیلات منظر عام پر لائی جانی چاہئیں۔

مزیدخبریں