پاکستان ہائیڈرواکسی کلوروکوئین کا خام مال تیار کرنے والے ملکوں میں شامل

Apr 10, 2020 | 15:55

ویب ڈیسک

 ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عاصم رؤف کا کہنا ہے کہ پاکستان ہائیڈرواکسی کلوروکوئین کا خام مال تیار کرنے والے ملکوں میں شامل ہوگیاجبکہ جلد کورونا ٹیسٹنگ کٹس پورے پاکستان میں استعمال کیلئے دستیاب ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عاصم رؤف نے   کہا کہ کا پاکستان ان ملکوں میں شامل ہوگیا جوہائیڈرواکسی کلوروکوئین کاخام مال تیارکرے گا ، اس کےعلاوہ پلازمہ تھیراپی کےکلینکل ٹرائلزشروع کرنےاجازت دےدی ہے۔عاصم روف کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز کی طرح ٹیسٹنگ کٹس پر بھی کمیٹی قائم کردی گئی ہے اورجلد یہ کیٹس پورے پاکستان میں استعمال کیلئے دستیاب ہوں گی۔یاد رہے گذشتہ روز ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے کوروناعلاج کےلیےپلازماتھراپی کے کلینکل ٹرائل اور مقامی طورپرتیاروینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائل کی اجازت دی تھی۔ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈریپ نے کلوروکوئین کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری اور مقامی طورپرتیاروینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائل کی بھی اجازت دی، پاکستان انجینئرنگ کونسل کےتیار وینٹی لیٹرزکےٹیسٹ ٹرائل جاری ہے۔ڈریپ نے50سے زائدکمپنیوں کو ہینڈ سینی ٹائزرتیاری کی اجازت دے دی ، مقامی کمپنیوں کو سینی ٹائزربنانے کی اجازت 3ماہ کےلیےدی گئی ، لائسنس یافتہ کمپنیوں کولوکل سینی ٹائزرتیار کرنے کی اجازت ہوگی۔کمپنیاں ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق سینی ٹائزرز تیار کریں گی ، حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

مزیدخبریں