مکتوب دوبئی ,ضرورت مند پاکستانیوں کے لئے قونصلیٹ کی طرف سے امداد , درد مند پاکستانیوں کے تعاون سے امداد کا سلسلہ جاری ہے

مکتوب دوبئی ........طاہر منیر طاہر , بیورو چیف ....متحدہ عرب امارات

ضرورت مند پاکستانیوں کے لئے قونصلیٹ کی طرف سے امداد  ,درد مند پاکستانیوں کے تعاون سے امداد کا سلسلہ جاری ہے ,ضرورت مند قونصلیٹ سے رابطہ کر کے مدد حاصل کر سکتے ہیں  سائلین کی مدد ان کے گھر تک جا کر بھی کی جا رہی ہے 

______________
بین الاقوامی سطح پر پھیلنے والی کرونا وائرس کی وباءکے دوران بے شمار پاکستانی یو اے ای کے مختلف ائیر پورٹس پر پھنس گئے کیوں کہ پاکستان جانے والی تمام فلائٹس فل تھیں اور جگہ نہ ملنے کی وجہ سے بہت سے مسافر ائیر پورٹ پر ہی پھنس گئے۔ ایسے پاکستانی مسافروں کو اشیائے خورد و نوش پہنچانے کے لئے قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی نے مخیر اور دردمند لوگوں کے تعاون سے لوگوں کو راشن پہنچایا۔
دوبئی اور شمالی امارات میں مقیم ضرورت مند پاکستانیوں کو راشن میں خشک اشیاءپہنچائی جا رہی ہیں۔ راشن کی فراہمی قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی میں بھی ہوئی جس میں قونصل جنرل احمد امجد نے خود ضرورت مند پاکستانیوں کو راشن تقسیم کیا جبکہ بہت سے لوگوں کو راشن ان کے گھروں تک پہنچایا گیا۔
راشن کی سپلائی کے سلسلہ میں قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کی طرف سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں فون اور وٹس ایپ رابطہ نمبر کے ساتھ ای میل ایڈریس بھی دیا گیا ہے تاکہ ضرورت مند پاکستانی حصول امداد کے لئے ان سے براہ راست رابطہ کر سکیں۔ قونصلیٹ نے کہا ہے کہ حصول امداد کے سلسلہ میں قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے آپ صرف اطلاع دیں راشن آپ کے گھر کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا۔ رابطہ مندرجہ ذیل وٹس ایپ نمبر اور ای میل ایڈریس پر کیا جائے۔
حالیہ مہلک وبا کے دوران روزانہ اجرت پر کام کرنے والے بہت سے پاکستانی بھی متاثر اور بے روزگار ہوئے ہیں۔ ایسے لوگوں کو کھانا اور امداد پہنچانے کے لئے بھی بہت سی تنظیمیں اور مخیر پاکستانی لوگ آگے آئے ہیں اور وہ بھی لوگوں کو مفت کھانا ، راشن، طبی امداد اور دیگر سہولیات فراہم کر رہےہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...