لاہور(نیوز رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر پارلیمانی لیڈر سینٹ و صدر سنٹرل پنجاب اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی،وزیراعظم عمران خان غریب اور متوسط طبقے کو چھت فراہم کر کے ان کے خوابوں کی تعبیر کررہے ہیں، ریاست مدینہ کے طرز کی عکاسی کرتی ہے، 35 ہزار اپارٹمنٹ بنانے کا پروگرام پی ٹی آئی حکومت کا انقلابی منصوبہ ہے، پی ٹی آئی واحد حکومت ہے جوکہ عام آدمی فلاح و بہبود پرخصوصی توجہ دے رہی ہے، ماضی کی حکومتوں کی صرف لوٹ مار پر توجہ رہی، انہوں نے کہاکہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، لاہور سمیت صوبے بھر میں عوام کے ریلیف کے لئے سستے رمضان بازاروں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، اپوزیشن کا انتشاری ٹولہ عبرت کا نشان بن چکا ہے۔