لاہور ( سٹی رپورٹر ) لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ یورالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو ں گے ، شعبہ یورالوجی جنرل ہسپتال میںپروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر2016سے شعبے کے سربراہ کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نذیر بطور پروفیسر انتہائی قلیل مدت میں20سے زائد ڈاکٹرز کو فیلو شپس اور ماسٹر کروا چکے ہیں ۔ انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ یورالوجی کو مخدوش اور خستہ حال عمارت سے عالی شان فائیو سٹار ہوٹل کی مانند 70بیڈزاور 14کنسلٹنٹس پر مشتمل پنجاب کی سب سے بڑی یورالوجی وارڈ میں تبدیل کیا جہاں سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کے ساتھ ساتھ سرجری اور دیگر جدید آلات بھی وارڈ میں نصب کروائے ۔ پروفیسر ڈاکٹرمحمد نذیر امریکن فیلو شپ یافتہ ہیں جبکہ غیر ملکی میڈیکل تعلیم اور پریکٹس کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔