فیض آباد (شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں افغان سکیورٹی فورسز نے طالبان عسکریت پسندوں کا حملہ پسپا کر دیا جس میں 3 فوجی اور 20 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمعہ کے روز افغان فوج کے 217 پامیر کور کے عبدالرازق نے شِنہوا کو بتایا کہ جمعرات کو آدھی رات کے وقت بندوقوں اور بھاری ہتھیاروں سے مسلح عسکریت پسندوں نے شوہادا، جرم اور واردوج اضلاع میں سکیورٹی چوکیوں پر دھاوا بول دیا، سکیورٹی فورسز نے حملے کا موثر جواب دیا،عسکریت پسندوں کو بے دخل کیا اور علاقہ محفوظ بنالیا۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقہ میں جھڑپ کے دوران 10عسکریت پسند اور 5 فوجی زخمی بھی ہوئے۔