لاہور(وقائع نگار ) لاہور کاچڑیا گھرعرصہ دراز سے ہاتھی ،چیمپنزی اور کساوری جیسے ہر دل عزیز جانوروں سے محروم ہے ، اندرون اور بیرون شہروں سے آنے والے سیاح اور بچے مایوس واپس لوٹنے لگے جبکہ ارباب اختیار کی عدم دلچسپی اور سستی کے باعث گینڈے اوردریائی گھوڑے کے جوڑے بھی مکمل نہیں کیے جا سکے ۔چڑیا گھر میں گینڈا اور دریائی گھوڑا تنہا زندگی گزارنے پر مجبورہے ۔ہاتھی گینڈا اور دریائی گھوڑا منگوانے کا ٹینڈر زائد المیاد ہو چکا اسکے باوجود انتظامیہ نے نہ توٹینڈر منسوخ کیا اور نہ پرانے ٹھیکیدار پر جانوروں کی سپلائی دینے کیلئے دبائو ڈالا ۔ اس حوالے سے جب چڑیا گھر کے ڈائریکٹر انور مان سے دریافت کیاگیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے حال ہی میں چارج سنبھالا ہے اس معاملے کو عنقریب ذو مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث رکھا جائے گا -