ساہیوال+ اوکاڑہ (نامہ نگاران) ساہیوال اور اوکاڑہ میں دو نوجوانوں اور ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 86 نو ایل میں ایک نوجوان سلطان نے گھریلو جھگڑے پر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ جبکہ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں قلعہ تارا سنگھ کا نوجوان مصور علی گھر یلو جھگڑے سے تنگ تھا اورڈپریشن کاشکار ہوچکا تھا گذشتہ روز اس نے دلبر داشتہ ہوکر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ دوسرا واقع چورستہ چک نمبر 38 ڈی کی رہائشی 25 سالہ خدیجہ بی بی دختر محمد اسماعیل جو کہ 5/6ماہ سے بیمار تھی جس نے اپنی بیماری سے تنگ آکر زہر یلی گولیاں کھا کر جان دیدی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔