طبیعت بہتر، ڈاکٹروں نے مصروفیات سے منع کیا ہے، فضل الرحمان

Apr 10, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنی طبیعت کے حوالے سے بتادیا۔فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ آج بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، ابتداء میں پورے جسم میں درد اور ٹھنڈ محسوس ہو رہی تھی۔ابتدا میں بخار کی علامت بھی تھی، ڈاکٹرز نے چیک کیا اور خون کے ٹیسٹ کیے گئے۔ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا، ڈاکٹروں نے مزید کچھ روز گھر سے باہرنکلنے اور مصروفیات سے منع کیا ہے۔فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہونے پر آصف زرداری اور نواز شریف نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مزاج پرسی کی تھی۔

مزیدخبریں