امریکی صدر جوبائیڈن کا گن وائلنس کیخلاف کارروائی کا اعلان

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی صدر جوبائیڈن نے محکمہ انصاف کو گھوسٹ گنز اور کٹس کی منتقلی روکنے کا قانون تجویز کرنے کا حکم دے دیا۔جوبائیڈن نے امریکا میں گن وائلنس کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے، ان کاکہنا ہے کہ گن وائلنس روکنے کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ کانگریس پر اسلحہ پر پابندی اور چیکنگ کی خامیاں دور کرنے پر زور دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن