ویانا (نوائے وقت رپورٹ) ویانا میں ایران جوہری مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔ فریقین کے مطابق بات چیت تعمیری رہی اور ایران، امریکا کی معاہدے میں واپسی کی کوششوں میں پیش رفت ہوئی۔ مذاکرات کا اگلا دور 14 اپریل کو ویانا ہی میں ہوگا۔ چینی مندوب کے مطابق مذاکرات کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ اگلے ہفتے ہونے والے جوائنٹ کمیشن اور ورکنگ گروپ سطح کے مذاکرات میں بات چیت میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ یورپی یونین کے مطابق ایران جوہری مذاکرات میں فریقین کے درمیان بات چیت تعمیری رہی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جوہری مذاکرات کے فریقین اگلے ہفتے ویانا میں دوبارہ ملاقات کریں گے۔