وہاڑی (نامہ نگار) شہر میں جانوروں کے ریوڑسرعام گلیوں بازاروں میں بیماریاں پھیلانے لگے شہر بھیڑ بکریوں اور بھینس گائے کے 12 ریوڑ روزانہ کی بنیاد پر شہر میں داخل ہو کر نہ صرف پودوں ‘ گرین بیلٹس اور پارکس کو تباہ کر رہے ہیں بلکہ موجودہ کورڈ19 کی صورتحال میں شہریوں کی جانوں کے لئے شدید خطرہ بنے ہوئے ہیں ریوڑ میں موجود جانوروں کا فضلہ‘ پیشاب سڑکوں گلیوں میں عام ہے جو خشک ہو کر گاڑیوںکے ٹائروں سے اڑ کر ہوا میں شامل ہو جاتا ہے اور شہریوں میں سینے کی بیماریاں پھیلانے کا سبب بنتا ہے۔ شہریوں ناصر سلمان‘ ساجد ‘ مہتاب‘ کاشان‘ حیدر ‘ ارتضیٰ ‘ ہارون ‘ احمد و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں کو بچانے کے لئے فوری نوٹس لیکر ریوڑ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔