اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سینیٹ آف پاکستان میں پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن گروپ میں آزاد اراکین کی تعداد 6ہو گئی،سابقہ فاٹا سے سینیٹر ہلال الرحمان اور سینیٹر ہدایت اللہ بھی یوسف رضا گیلانی گروپ میں شامل ہو گئے ہیں، سینیٹ نے سرکلر جاری کر دیا، سینیٹر دائود خان آزاد گروپ کے پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ آف پاکستان میں پیپلزپارٹی کے قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کے حمایت یافتہ اپوزیشن گروپ میں دو نئے سینیٹرز باقاعدہ شامل ہو گئے، سینیٹ سیکرٹریٹ نے 6آزاد اراکین پر مشتمل سینیٹرز کے نئے آزاد گروپ کا سرکلر جاری کیا۔ سینیٹ سرکلر کے مطابق سینیٹر دلاور خان آزاد گروپ کے پارلیمانی لیڈر مقرر ہوئے ہیں جبکہ پہلے آزاد اراکین کے گروپ میں مزید دو سینیٹرز جن کا تعلق سابقہ فاٹا سے ہے شامل ہوئے ہیں، جس کے آزاد گروپ کی تعداد 4سے 6 ہو گئی ہے، دو نئے شامل ہونے والے سینیٹرز میں سینیٹر ہلال الرحمان اور سینیٹر ہدایت اللہ شامل ہیں۔
سینیٹ، یوسف رضا گیلانی گروپ میں آزاد اراکین کی تعداد 6ہو گئی
Apr 10, 2021