فاٹا کے طلبا کا احتجاج جاری ،حکومت سٹوڈنٹس کے مطالبات پورا کرے

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت صدارتی آرڈینس فیکٹری آرڈیننس کے ذریعے ایک کے بعد ایک ادارے کو پرائیوٹ کرنے پہ تلی ہوئی ہے ،پیپلز پارٹی کو عوام کا احساس ہے ہم فاٹا کے طلبا کے ساتھ ہیں ،حکومت ان کاجائز مطالبہ پورا کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاٹا کے طلبا کے پاکستان میڈیکل کمیشن(پی ایم سی) کے باہر احتجاجی کیمپ میں طلبا سے خطاب کر تے ہوئے کیا،پی ایم سی کے سامنے فاٹا کے طلبا کا احتجاج 12روز سے جاری ہے،جمعہ کوپیپلز پارٹی کے نائب صدرسینیٹرشیری رحمان اور سابق ڈپٹی سپیکرفیصل کریم کنڈی ان طلبا سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی کیمپ میں گئے۔طلبا سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ،انہوں نے کہا طالب علم 12دن سے اپنے حق کے لیے سڑکوں پر بیٹھے ہیں دو دن سے بھوک ہڑتال پر ہیں ،لیکن بے حس حکومت کو کوئی پریشانی نہیں فاٹا اور بلوچستان میں میڈیکل کالجز قائم کرنے کے بجائے ،سیٹیں کم کرنا اور اسکالرشپ معطل کرنا قابل مذمت ہے ،شیری رحمان نے کہا کہ راتوں رات آرڈیننس جاری کر کے قومی ادروں کو پرائیویٹ کیا جا رہا ہے ۔آرڈینس ایوان اور نہ ہی سینٹ میں پیش کیے جاتے ،،انہوں نے مزید کہا کہ چین سے خیرات میں ملی ویکسین  لگائی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا  دو لنگر لگا کر سوچتے ہیں عوم کو ریلیف دے رہے ہیں،ہسپتال پرائیویٹائز ہو رہے ہیں ۔فیصل کنڈی نے طالب علموں کے حقوق فراہم کرنے اور یونینز کی بحالی کا مطالبہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن