امریکہ اور چین کے مابین تعاون تیزترین عالمی بحالی کیلئے ضروری ہے،آئی ایم ایف سربراہ

Apr 10, 2021

واشنگٹن(شِنہوا)عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوانے کہاہے کہ نوول کروناوائرس کی عالمی وبا سے دنیا کی تیزبحالی کیلئے دنیا کی 2سب سے بڑی معیشتوں امریکہ اور چین کا تعاون ضروری ہے۔آئی ایم ایف کے پالیسی بنانے والے ادارے عالمی مالیات ومالی کمیٹی(آئی ایم ایف سی)کے اجلاس کے بعد ویڈیو پریس کانفرنس کے دوران جارجیوا نے شِنہوا کو بتایا کہ آج ہم دیکھتے ہیں کہ امریکہ اور چین 2انجن بنے ہوئے ہیں جو کہ دنیا کی معیشت چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا جہاز کی انجن کی طرح جس پر ہم سب سوار ہیں، یہ بہت ضروری ہے کہ وہ مل کر کام کریں، اس سے ہم زیادہ تیز پرواز کر سکتے ہیں اور ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔جارجیوانے واضح کیا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت حوصلہ افزائی ہوئی کہ امریکہ اور چین کی جانب سے بحالی کے امکانات اور اپنے ذمہ دارانہ کردار کو تسلیم کرنے بارے نظریات کا متواتر اظہار کیا گیاہے جو کہ بہا کے مثبت اثرات کیلئے ہے، جس سے ان کا اہم کردار تسلیم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر معیشتیں بھی ابھررہی ہیں اور عالمی تعاون اس پر توجہ دے رہاہے کہ کون پیچھے رہ سکتا ہے،یہی ہمارے اجلاس کا مرکز تھا۔عالمی مالیات ومالی کمیٹی نے ہر جگہ سے عالمی وبا ختم کرنے کیلئے اکٹھے کام کرنے اور کثیرالجہتی کے تعاون کو مضبوط کرنے کا وعدہ کیا تاکہ ایک جامع اور لچکدار عالمی معیشت یقینی بنائی جاسکے۔

مزیدخبریں