آئی ایم ایف شرائط کی منظوری سے پسے طبقات پر بوجھ مزیدبڑھ جائیگا:پاکستان ٹیکس بار 

 لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے آئندہ بجٹ میں ٹیکسز بڑھا کر 12کھرب 72 ارب روپے کرنے اور موجودہ مالی سال کے بقیہ 3 ماہ میں بجلی کے نرخ 4 روپے 97 پیسے فی یونٹ تک بڑھانے کے وعدے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کی پیشرفت سے پسے ہوئے طبقات مزید بوجھ تلے دب جائیں گے۔ پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمان زبیری نے اپنے بیان میں کہا کہ دستاویزات کے مطابق آئندہ برس کے لیے پیٹرولیم لیوی کا ہدف 6 کھرب 7 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن