پنجاب ایجوکیشن کمشن کے امتحانات ملتوی ،جون میں منعقد ہونے کا امکان

ملتان(نمائندہ نوائے وقت)کرونا وبا میں اضافے کے باعث پنجاب ایجوکیشن کمشن کے امتحانات ملتوی کردئے گئے۔ تفصیل کے مطابق کورونا کے بڑھتے پھیلا ئو کے باعث سرکاری سکولوں کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ پہلی سے آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کردیا گیاہے۔ پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 18 مئی سے شروع ہوناتھے۔ اضلاع کی کارکردگی جانچینے کے لئے تین مئی سے شیڈول کیے گئے امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔ لارج سکیل اسسمنٹ میں صوبے کے پانچ ہزار سکولوں کے بچوں کو ٹیسٹ کیا جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق امتحانات جون میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن