جتوئی ،میرہزارخان، علی پور( خبر نگار، نامہ نگار ) جتوئی سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار عبدالقیوم جتوئی کے فرزند امیدوار قومی اسمبلی داود خان جتوئی کا مسلح افرادکے ہمراہ کاشتکار کی کمرشل اراضی پر قبضہ کرنیکی کوشش مارپیٹ ہوائی فائرنگ پانچ لاکھ روپے وقیمتی سامان اٹھا لی متاثرہ شخص کی پولیس کو کال پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار عبدالقیوم خان جتوئی کے صاحبزادے امیدوار قومی اسمبلی سردار داؤد خان جتوئی سمیت 13 افراد کے خلاف تھانہ جتوئی میں مقدمہ درج.گرفتاری کے لیے چھاپے شروع ۔ مقدمہ مختیار حسین بھنڈ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔جتوئی گروپ نے مقدمے کو سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دے دیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ جتوئی میں مختیار حسین بھنڈ کی مدعیت میں سابق وفاقی وزیر سردار عبدالقیوم خان جتوئی کے صاحب زادے، امیدوار قومی اسمبلی سردار داؤد خان جتوئی اور 12 دیگر افراد غلام یاسین، غلام عباس اقوام غزلانی، جبار حسین، سعید اللہ اقوام جتوئی ، رازق حسین چھجڑا، عبدالحمید کورائی، یامین غزلانی، یاسر جتوئی، رانا عمر راجپوت، ناظم غزلانی، افضل گابڑا، غلام محمد عرف کٹو بھنڈ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔مقدمہ اراضی کے تنازع کی بنیاد پر درج کیا گیا۔امیدوار قومی اسمبلی اور جتوئی گروپ کے رہنما اور انکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ سابق ناظم حاجی زوالفقار علی والوٹ ،چیئرمین یونین کونسل میر والا سردار مہدی حسن جتوئی، چیئرمین یونین کونسل جھگی والا سردار جعفر حسین جتوئی، رائو فہیم اختر جنرل سیکریٹری جتوئی بار ایسوسی ایشن جتوئی،وائس چیئرمین رائو امجد فاروق،وائس چیئرمین جھگی والا شاہنواز خان میرانی،سابق ناظم جتوئی شمالی سردار ممتاز خان غزلانی، سابق ناظم رام پور خواجہ اشفاق حسین صدیقی، سابق کونسلر رانا محمد اقبال شاکر، سابق کونسلروں حاجی اختر حسین بگاڑ، ملک امداد حسین ببر، اختر حسین ماچھی، کسان اتحاد کے سابق تحصیل صدر چوھدری محمد دلشاد،،محمد رمضان خان مندوانی راہنما جتوئی گروپ،رائو احمد علی بزنس راہنما ،کونسلر سردار وسیم ممتاز خان،غلام یسٰین بگڑا راہنما جتوئی گروپ،سردار نذر محمدجتوئی راہنما جتوئی گروپ،کونسلر سردار نیاز حسین جتوئی،مذہبی سکالر قاری محمد بلال خان جتوئی،سردار محمد اسماعیل خان نوتانی راہنما جتوئی گروپ و سابق جنرل سیکریٹری جتوئی بار ،رائو شفقت علی راہنما جتوئی گروپ اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالف سیاسی گروپ اپنی روز بروز گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کی بدولت بوکھلا چکا ہے۔۔سردار داؤد خان جتوئی کے خلاف من گھڑت اور جھوٹا مقدمہ عوام کو گمراہ کرنے اور انہیں عوام سے دور کرنے کا ہتھکنڈہ ہے جس میں ناکامی کے سوا انہیں کچھ حاصل نہ ہو گا۔انتقامی کارروائیوں سے جتوئی گروپ کا مورال ڈاؤن ہونے کے بجائے آپ ہوگا۔ انہوں نے آئی جی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازیخان، اور ڈی پی او ضلع مظفرگڑھ سے مقدمہ کو خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سردار داؤد خان جتوئی ،انکے ملازمین اور ورکرز کے خلاف درج مقدمہ سراسر جھوٹا،من گھڑت اور سیاسی نوعیت کا ہے اسے فوری طور پر خارج کیا جائے۔ سردار داؤد خان جتوئی نے کہا کہ سیاست کا مقابلہ سیاسی میدان میں جچتا ہے۔سیاسی مخالفین گھٹیا ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔اگر ان میں اخلاقی جرآت ہے تو سامنے آ کر سیاسی میدان میں مقابلہ کریں۔جھوٹ جھوٹ ہے جلد ہی ثابت ہو جائے گا۔ ایس ایچ او تھانہ جتوئی زاہد خان لغاری نے کہا کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر ہوگی۔کسی کے دباؤ میں آکر کسی سے زیادتی یا نا انصافی نہیں ہوگی۔ دریں اثناء بیٹ شاہل کے چیف احمد سلیم خان لغاری نے صحافیوں کو بتایا کہ جتوئی گروپ کے چیف سردار عبدالقیوم خان جتوئی کے بیٹے سردار داود خان جتوئی سمیت دیگر درجن بھر افراد کے خلاف سیاسی ایما پر درج ھونیوالا مقدمہ من گھڑت ہے انہوں نے کہا کہ سردار داود خان جتوئی کے خلاف درج ہونیوالے مقدمہ کی مذمت کرتے ہیں انہوں نیآئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ مقدمہ فوری طور پر خارج کیا جائے وگرنہ ہم بھر پور احتجاج کرینگے۔