سنجوال کینٹ(نامہ نگار)وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور نے کہا ہے کہ صوبائی محکمہ بورڈ آف ریونیو نے صوبہ بھر میں منظم کریک ڈاؤن کے دوران ایک لاکھ56ہزار484ایکڑ سرکاری اراضی مختلف قابضین سے واگزار کروائی ہے اس اراضی کی کل مالیت 450.81 ارب روپے سے زائد ہے یہ بات انہوں نے آج نیو منسٹر بلاک آفس میں پارٹی ورکرز کے 4 رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا ہے کہ واگزار کروائی گئی اراضی عوامی فلاح کے منصوبوں میں استعمال کی جائے گی ۔یہ بات خوش آئندہے کہ تعلیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خطیر وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں تا کہ عوام کا معیار زندگی بہتر ہو سکے بورڈ آف ریونیوسرکاری املاک کی حفاظت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے محکمہ مال کی قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی میں کسی قسم کی سفارش یا اثرو رسوخ کو خاطر میں نہیں لایا گیا اور ناجائز قابضین کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کی حفاظت اور دیکھ بھال ہم سب کا فرض ہے تا کہ گورننس و سروس ڈیلیوری کا نظام بہترین انداز میں عوام کی خدمت جاری رکھے ۔