اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان میںانٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس فراہمی کے سب سے بڑے اورنمبرون 4Gآپریٹر جاز(Jazz) نے مولر اینڈ فپس (M&P) پاکستان کو جاز ڈیجیٹ 4G اسمارٹ فیچر فونز کا آفیشل ڈسٹری بیوٹر مقرر کیاہے ۔ صرف4ہزار99روپے قیمت سے شروع ہونے والے اس اسمارٹ فیچر فون کاشمارانٹرنیٹ کی سہولت سے مزین انتہائی سستے موبائل فونز میں ہوتاہے۔مولر اینڈ فپس کی مدد سے، جاز ڈیجیٹ 4G کی دو مختلف اقسام، ایلیٹ اور ڈیفنڈرملک بھرکی موبائل مارکیٹوں میں دستیاب ہونگی۔
مولر اینڈ فپس پاکستان جاز ڈیجیٹ 4G اسمارٹ فیچر فونز کا آفیشل ڈسٹری بیوٹر مقرر
Apr 10, 2021