اسلام آباد(نا مہ نگار)نیشنل سکلز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہنرنامہ میگزین کے چیف ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں گے۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا جریدہہے جوتعلیم، صنعت و حرفت ، پیشہ ورانہ تعلیم فراہم کرنے والی تنظیموں، صنعت کاروں اور ہنر مند افراد کو یکساں پلیٹ فارم پر لائے گا۔اِس طرح یہ سب مل کر ٹیکنالوجی اور اس سے وابستہ مہارتوں کیضروریات کے لئے باہمی تعاون کے ساتھ کام کریںگیاور نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور معیشت کے لیے سازگار ماحول پیداکر سکیں گے۔یہ اشاعت وزیر اعظم کیہنر مند پاکستان وژن سے مطابقت رکھتی ہے ، جس کے مطابق ایسی افرادی قوت پیدا کرنی ہے۔ جو دور حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق ملک وقوم میں معاشی ترقی کیلئے مفید ومعاون ثا بت ہو۔