اسلام آباد (وقائع نگار ) کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سماں پبلک پرائیوٹ پارٹنر زشپ کاخوبصورت ترین امتزاج ہے خیبر کے پی میں یہ اپنی نوعیت کا پہلاپراجیکٹ ہے انتظامیہ اس ماڈل کی حوصلہ افزائی کرے گی اوراسے آگے پروموٹ بھی کرے گی تاکہ لوگ صحت تعلیم کے شعبوں میں زیادہ دلچسپی لیں سی ایس آر کے تحت ضلعی انتظامیہ کے پاس جوبھی وسائل دستیاب ہوئے وہ ہم سماں میں زیرتعمیر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کو فراہم کریں گے جلد کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سرکاری طورپر ایم سی ایچ بن جائے گا ان خیالات کاا ظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طارق اللہ نے گزشتہ روز تحصیل لورہ کی ویلج کونسل سماں میں پہلے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت بننے والے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔