اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی پولیس نے دارالحکومت کوپیشہ ور بھکاریوں اور ان کے ٹھیکیداروں سے پاک کرنے کیلئے کریک ڈائون تیز کردیا تین ماہ کے دوران ضلع بھر سے34ٹھیکیداروں سمیت 3312پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ٹھیکیداروں کے خلاف انسانی سملنگ ایکٹ اور زبردستی بھیک منگوانے کے جرائم کے تحت مقدمات درج کئے گئیاسی طرح سال رواں کے دوران کل 3312پیشہ وربھکاریوں کو گرفتار کر کے 75مقدمات اور 141کلندرہ جات مرتب کئے گئے ، 502 بھکاریوں کو چالان عدالت کیا گیا جبکہ 2810بھکاری جن میں 810مرد،581عورتیں،908بچے،478بچیاں، 33خواجہ سراء شامل ہیں کو ایدھی ہومز بھجوایا گیا۔