لندن(این این آئی )برطانیہ نواز گروہ اور قوم پرستوں کے درمیان لڑائی پر قابو پانے کی کوششیں تاحال ناکام ہے۔شمالی آئرلینڈ میں صورتحال بے قابو ہو گئی، جلاو گھیراو، پولیس پر پیٹرول بموں اور پتھروں سے حملے کیے گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق ایک ہفتے سے جاری فسادات میں زخمی اہلکاروں کی تعداد 55 ہوگئی۔ پولیس پر حملہ کرنیوالوں میں بچے بھی شامل ہیں۔پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر پانی کی توپیں چلا کر جواب دیا۔برطانیہ نواز گروہ اور قوم پرستوں کے درمیان لڑائی پر قابو پانے کی کوششیں تاحال ناکام ہے۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور وائٹ ہائوس نے مظاہرین سے تشدد ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔