ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات میں نظام تنفس کے امراض کے ماہر ایک ڈاکٹر نے کووِڈ19 کی علامات کا زیادہ عرصہ شکار رینے والے مریضوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس مرتبہ ماہ رمضان میں روزہ نہ رکھیں۔عرب ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر محمد حارث کا کہنا تھا کہ جنوری کے بعد سے متحدہ عرب امارات میں کروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھراضافہ ہوا ہے۔اس کا یہ مطلب ہے کہ اب زیادہ لوگ کووِڈ-19 کے مرض کی پیچیدگیوں کا شکارہورہے ہیں۔
کروناکازیادہ عرصہ مریض رہنے والے افراد روزے نہ رکھیں:اماراتی ڈاکٹر
Apr 10, 2021