راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے ایک کروڑ14لاکھ روپے سے زائد مالیتی 100 سے زائدموٹرسائیکل، 2گاڑیاں،جیپ اورٹریکٹروٹرالی برآمد کرلیں جن کی چابیاں سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں اصل مالکان کے حوالے کردیں اس موقع پرایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل ،ایس ایس پی آپریشنزشعیب محمود ،ایس پی سی آئی اے طارق محبوب اوردیگر سینئر افسران موجود تھے سی پی اونے کہا کہ سٹریٹ کرائم اورکار و موٹر سائیکل چوری راولپنڈی کے بڑے جرائم ہیں ہم ان جرائم پر قابوپانے کیلئے پر عزم ہیں شہریوں کے ساتھ اچھے روابط قائم کرنا اور تھانوں میں شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آناہماری پولسینگ کا حصہ ہے،مقدمات میں گرفتار ملزمان کوٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان کیا جائے گا ۔