دھمکیاںدینے، جعلی نمبر پلیٹ،بوگس چیک،شہری پر تشددکے مقدمات درج

ملتان ( کرائم رپورٹر ) چہلیک پولیس کو علی رضا نے بتایا کہ تھانہ نیوملتان میں قتل کے مقدمہ کا مدعی ہوںملزم ظفر اقبال نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ روک کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ مخدوم رشید پولیس نے دوران ناکہ بندی ندیم آباد ،پل ترگڑ سے مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزمان افتخار حسین ،منور ،حنیف کو قابو کرکے نمبر پلیٹ چیک کرنے پر جعلی نکلی۔ صدر پولیس کو مشتاق احمد نے بتایا کہ ملزم سلیم اقبال نے مجھ سے ادھار کی مد میں چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا دریں اثنا گلگشت پولیس کو مظہر عباس نے بتایا کہ ملزمان جاوید ،سمعون کا چیک کیش ہی نہ ہوسکاجبکہ طاہر رزاق نے بتایا کہ ملزم راشد نے  بوگس چیک دیا۔مظفر آباد پولیس کو محمد ریاض نے بتایا کہ ملزمان ریاض ،وقاص،کاشف ،شعیب، اکرم وغیرہ  نے  بھائی فیاض کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل سے وڈیو بناتے رہے ۔حرم گیٹ پولیس کو ملزم شاہ نور نے بدفعلی کی اطلاع دی ،پولیس نے  ملزم کو میڈیکل کیلئے کہاگیاتو ملزم نے ڈرکے بتایا کہ میں نے جھوٹی کال چلائی تھی ،پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کر لیے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...