(کامرس رپورٹر)’’توانائی منتقلی کے منظر نامے ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ویب نار سے کلیدی خطاب میںشیل سیناریوز کے سربراہ ونائب صدر گلوبل بزنس اینوائرمنٹ جیرمی بین تھم(Jeremy Bentham) نے کہاہے کہ’’ کوویڈ 19 کے باعث ہونے والی تیز رفتار تبدیلی نے پوری دنیا کے منظر نامے کے ساتھ توانائی کے نظام کوبھی تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔اس وباء نے تمام معاشروں اور ان کی معیشت میں وسیع پیمانے پر تبدیلی پیدا کردی ہے‘‘۔شیل سیناریوز کے ہیڈجیرمی بین تھم(Jeremy Bentham) کا مزیدکہناتھا کہ یہ بحران مختلف گہری تبدیلیوں کے لیے موقع فراہم کرنے میںاہم کردار ادا کرسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی میںعمومی طورپر پانچ رجحانات پائے جاتے ہیں جبکہ موجودہ دو ر میں کارکردگی میں بہتری کے اثرات کی وجہ سے گیس پر مبنی ایندھن حیاتاتی سے غیرحیاتاتی ایندھن کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔ مزید یہ کہ مائع ایندھن بھی اب حیاتاتی سے غیر حیاتاتی کی طرف جارہے ہیں، بجلی کی کھپت کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو یہ اب قابل تجدید ذرائع میں تبدیل ہورہی ہے۔انہوں نے بڑھتی ہوئی آلودگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ باہمی تعاون اور باہمی تجارت میں فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی سلامتی کو ہمیشہ ترجیح دی جانی چاہیے۔ آلودگی کے باعث عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی پر اثرات پڑ رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ اس وقت دنیا میںWaves، Islandsاور Sky 1.5 پر مشتمل توانائی کے تین بڑے منظرنامے ہیں جو دنیا میں ہونے والی نت نئی تبدیلی کو واضح کرنے اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے سوچنے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں ۔منظرنامے کی بدولت ہمیں دنیا میں ہونے والی تبدیلی اور توانائی کے اثرات کے بارے میں آگاہی ملتی ہے ۔Wavesکورونا وبا سے پیدا ہونے والے بحران میں معاشی تباہ حالی کے بعد سامنے آنے والا ردعمل ہے ،حیاتاتی ایندھن کی جانب پیش رفت کے لیے پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ سال2030ء میں کوئلہ ،آئل اور قدرتی گیس کا استعمال تقریبا ختم ہو جائے گاجبکہ 2100 ء میںعالمی درجہ حرات میں 2.3سینٹی گریڈ اضافہ ہوجائے گا۔Islands میں حکومتیں اور معاشرے سب سے پہلے اپنی سلامتی پر توجہ دیتے ہیں۔سیناریو1.5 ایک ایسا تصور ہے جس نے پیرس معاہدے کے تحت عالمی درجہ حرارت 1.5 سینٹی گریڈ تک محدودکرنے کے اہداف حاصل کیے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ حیاتاتی ایندھن استعمال کرنے والے کسی بھی بہترین معاشرہ کے لیے توانائی کی منتقلی ضروری ہے۔
کراچیتوانائی منتقلی کے منظر نامے پر ویبنار کا انعقاد
Apr 10, 2021