کرونا کی دوسری ڈوز لگتے ہی فالج  کا شکار ہونیوالی نرس کی حالت بہتر

ملتان(خصوصی رپورٹر) کرونا کی دوسری ڈوز لگتے ہی فالج کا شکار ہونے والی نشتر ہسپتال کی نرس صنم خان کی طبیعت سنبھلنا شروع ہو گئی ہے اور نشتر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے وجہ تلاش کرنے کے لئے سر جوڑ لئے ہیں۔تحقیقات جاری ہیں کہ مذکورہ نرس صنم خان کو ویکسئین  لگنے کے فوری بعد کیوں فالج کا اٹیک ہوا۔اس کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں تاکہ اس کی قوت مدافعت کا جائزہ لیا جا سکے۔تاہم ابھی تک ڈاکٹرز 8 روز بعد بھی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔نشتر کے ڈاکٹروں نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن